ملک کے بیشترعلاقے بادلوں کی لپیٹ میں،گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیراورلاہور سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری۔

Apr 09, 2016 | 12:49

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب کے بعض مقامات پر بھی رم جھم جاری ہے، اتوار اور سوموار کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گٰئی ہے، اتوار کے روز کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اتوار سے سوموار کے دوران فاٹا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر، ہزارہ، سرگودھا ڈویژن اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے دوران ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائنڈینگ کا بھی خدشہ ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، مکران، نصیر آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، ڈی جی خان، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں