میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پانامہ پر پوچھے گئے سوال کے جواب کو سیاق و سباق کے بغیر رپورٹ کیا گیا،،

Apr 09, 2017 | 10:23

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واضح کیا کہ برطانیہ میں پاناما کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب کو نامکمل اور سیاق و سباق کے بغیر رپورٹ کیا گیا،،، ترجمان پاک فوج کے مطابق ہر پاکستانی کی طرح فوج بھی انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر مبنی مفیصلے کا انتظار کر رہی ہے،، چھ اپریل کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران آصف غفور نے کہا تھا کہ پاناما کیس کا عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی فوج سمیت سب کو قبول ہوگا اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ 23 فروری کو سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت مکمل ہوگئی تھی اور جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

مزیدخبریں