سپینش لالیگا لیگ میں فٹ بال کلب مالاگا نے ریال میڈرڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے اپ سیٹ شکست دے دی۔

مالاگا اور ریال میڈرڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مالاگا کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی۔ میزبان ٹیم کے سینڈرو کاسٹیلو نے پہلے ہاف کے بتیسویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی دوسرے ہاف کے پینسٹھ ویں منٹ میں حریف ٹیم کے کھلاڑی کو گرانے پر ریفری نے ریال میڈرڈ کے سٹار پلیئر نیمار کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا کھیل کے آخری منٹ میں مالاگا کے جونی میننڈیز نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری میں مزید ایک گول کا اضافہ کردیا، مقررہ وقت کے اختتام پرمالاگا نے اپ سیٹ کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔