مئیرلاہور کرنل ر مبشر اقبال نے دارشفقت کے یتیم بچوں کے ہمراہ ڈبل ڈیکر بس پر صوبائی دارالحکومت کے تفریحی مقامات دیکھے ،،

لاہور کے یتیم خانہ دارشفقت کے 130 بچوں کے ہمراہ مئیر لاہور کرنل ر مبشر اقبال نے ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے صوبائی دارلحکومت کے تفریح مقامات کی سیر کی ،،، اس موقع پر مئیر لاہور بچوں میں گھل مل گئے ۔ بچوں نے بھی خوب تفریح کی اور بس کی چھت پر بیٹھ کر تاریخی عمارتوں اور کینال نہر کے دلکش نظارے دیکھے۔ اس موقع پر مئیر لاہور کا کہنا تھا کہ ان بسوں پر اشرافیہ کا ہی نہیں یتیم بچوں کا بھی حق ہے یتیم بچوں کو 50 سے زائد مقامات کی سیر کرائی گئی ،،، لاہور کے تاریخی مقامات دیکھ کر مستقبل کے معماروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔