سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی ہماری منزل ہے،،

یوم دستور کے موقع اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک میں غیرجمہوری قوتوں نے منتخب حکومتوں کو ختم کر کے آئین معطل کیا جس سے ناصرف جمہوریت بلکہ وفاق کو بھی شدید نقصان پہنچا،، ان غیر جمہوری اقدامات سے ملک میں پروان چڑھنے والے جمہوری کلچر سیکورٹی ،انسانی حقوق اورتر قی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے،،، ان کا کہنا تھا کہ آئین کی بحالی کے لیے جمہوری قوتوں کوآمریت کے دوران بے پناہ مصائب کے باوجود آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں،،، قربانیاں دینے والے ہیروزکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،، سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی اکائیوں کو آئین میں دیے گئے اختیارات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔