اسلام آباد میں تھانہ نون کی حدود میں دو روز قبل تین سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی، بچی کے والدین نے گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی، متعلقہ علاقے کی پولیس والدین کے ہمراہ بچی کی تلاش شروع کرتے ہوئے دو روز بعد اسکی لاش گھر کے عقب سے برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر بچی کی ہلاکت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، پولیس نے تین سالہ بچی کی لاش تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام آباد میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی کی لاش گھر کے عقب سے مل گئی
Apr 09, 2017 | 15:00