لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش ہوئی،1 بچی جاں بحق اور 13 افراد زخمی
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالا ، شیخوپورہ ، گجرات اور ساہیوال میں پہلے آندھی چلی اور پھر مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ۔ ٹھوکر نیاز بیگ میں آندھی سےمکان کی دیوار گرگئی جس سے 2 افراد زخمی ہوئے۔شیخوپورہ کے علاقے جہانگیر آباد اور صلاح الدین روڈ پر دو مختلف واقعات میں آندھی کے باعث دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک بچی جاں بحق اور11افرادزخمی ہو گئے۔اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی 3 پروازوں کو بھی لاہور اُتارلیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،پنجاب، بالائی سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان،خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔