کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکوہلاک، دو کوزخمی
ڈیفنس مورکے قریب مبینہ پولس مقابلے کے دوران ایک ڈاکوہلاک جبکہ دوکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،پولیس کے مطابق گرفتارملزمان ڈیفنس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گاڑیوں میں سوارشہریوں سے لوٹ مارکرتے تھے،دوسری جانب نیوکراچی پولیس نے دوسٹریٹ کرمنلز کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت عبدالقدیراور یاسرعلی کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورچھینے گئے موبائل فونزبرآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ادھرپرانہ گولی مارکے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پرپچیس سالہ نوجوان حسین زخمی ہوگیا،نوجوان کوہسپتال منتقل کردیا گیا