آج پی ایس پی کارواں میں ایم کیوایم کے رکن اسمبلی سلیم بدھانی بھی شامل ہوگئے۔ مصطفیٰ کمال
کراچی میں پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سلیم بدھانی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے پی ایس پی میں شامل ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشکل وقت میں حق کی آواز لگائی، کسی کو تکلیف نہیں دی، اس دوران انہیں شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ گیارہ روز میں پی ایس پی شامل ہونے والی اراکین اسمبلی کی تعداد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لوگ انکے ساتھ ہیں، صرف اراکین اسمبلی نہیں ہیں بلکہ انکے حلقوں کے افراد بھی ہمارے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ بہادرآباد اور پی آئی بی سمیت دیگر گروپوں کو دعوت دیتا ہوں کہ عوام کی خدمت کے لیے سب اس پلیٹ فارم پر آئیں