سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے چوہدری نثار کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی تردید کر دی۔

Apr 09, 2018 | 16:51

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثارکی تحریک انصاف کےرہنماؤں کی خبریں سامنے آئیں توچودھری نثارکے ترجمان بھی میدان میں آئے، جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی پی ٹٰی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چوہدری نثار کی کسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی، ایسی تمام خبروں کی سختی تردید کرتے ہیں،بیان میں مزید کہا گیا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار گھٹنے میں تکلیف کے باعث آرام کر رہے ہیں، اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے بھی ملاقات کی خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی،ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی نہ ان کی رہائشگاہ جانےکاادارہ ہے،اس حوالے سے زیر گردش اطلاعات محض قیاس آرائیوں پرمبنی ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف راولپنڈی میں رکنیت سازی کیمپوں کے دورے میں مصروف رہے،جس کے بعد وہ اپنی رہائشگاہ روانہ ہوئے، غیر مصدقہ اور ناقص معلومات پر مبنی اطلاعات کے فروغ سے گریز کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں