مسلم لیگ نون کے متعدد اراکین اسمبلیوں نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے آٹھ اراکین اسمبلیوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، پارٹی چھوڑنے والوں میں خسروبختیار،قاسم نون، طاہراقبال، طاہر بشیرچیمہ، سرداردریشک،مخدوم باسط بخاری اور سلیم اللہ چودھری شامل ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد وفاق کومضبوط اور نئے صوبے کے قیام کا اعلان ہے،جنوبی پنجاب کے کئی اہم سیاست دان ہمارے ساتھ ہیں،انیس سوپچاس میں ایران کے 12صوبے تھے،اب 31 ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں غربت کی شرح51 فیصد ہے، پچھلے 30 برس سے جنوبی پنجاب کے عوام غربت اور جہالت کا شکار رہے، خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کااعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اس کے سابق وزیراعظم بلخ شیر مزاری اتحاد کے سربراہ ہوں گے۔ اس موقع پر باسط بخاری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کسی سےڈھکی چھپی نہیں، احتجاجاً رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، طاہر اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ دو بارقومی اسمبلی کارکن منتخب ہوا، ختم نبوت معاملےپرن لیگ چھوڑچکاہوں، جنوبی پنجاب کےمسائل کاحل الگ صوبے میں ہے، جنوبی پنجاب کے سیاستدان اور عوام الگ صوبہ چاہتے ہیں