نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آ رہا ہے۔ نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ کی کمیٹی میں جائے گا۔سینیٹر آصف کرمانی
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسی گفتگو کرتے ہیں وہ کسی قومی سطح کے لیڈر کو زیب نہیں دیتی۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمشاورت سے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرتے ہیں۔ انتظار ہے خورشیدشاہ نگراں وزیراعظم کیلئے کیا نام دیتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آ رہا ہے۔ شفاف الیکشن ہوا تون لیگ کو بارش کی طرح ووٹ ملیں گے , لیگی رہنما حنیف عباسی نے عمران خان پر کڑی تنقید کی کہا عمران خان کو الیکشن کے قریب آنے پر راولپنڈی یاد آگیا۔ پورے شہر میں کسی نے انہیں چائے تک نہیں پوچھی , حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر مسلم لیگ ن کا ہے اور رہے گا۔ اب عمران خان کو یہ سمجھ آ جانی چاہیے کہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے