عادت سے مجبور لوٹوں کی وفاداریاں کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہوتیں, ان کو اپنے مفادات کے علاوہ کسی سے غرض نہیں ہوتی, مریم اورنگ زیب
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے پارٹی چھوڑنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،،ان کاکہناتھا،،کہ پورے پاکستان نے دیکھا،،کہ عادی لوٹوں کی سیل لگی ہوئی ہے،،وفاداریاں بدلنے والے اپنی عادت سے مجبور ہیں،انہوں نےکہا،،کہ عادت سے مجبور لوٹوں کی وفاداریاں کسی ایک جماعت کے ساتھ نہیں ہوتیں،،ایسے لوگوں کو اپنے مفادات کے علاوہ کسی سے غرض نہیں ہوتی،،مریم اورنگ زیب کامزید کہناتھا،،کہ یہ وہ لوگ ہیں،، جنہوں نے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے ووٹ بھی نہیں دیا تھا،وزیرمملکت اطلاعات کاکہناتھا،،کہ ہوا کا رخ دیکھ کر وفاداریاں بدلنے والوں کو عوام الیکشن میں مسترد کردیں گے،،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں