پاکستان جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے:وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔اسلام آباد میں جاپان کے سفیر KUNINORI MATSUDA کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پُرکشش ملک ہے اور ملک میں فلم، ثقافت اور مشترکہ پروڈکشن کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ جاپان کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک منفردمقام حاصل ہے اورپاکستان جاپان کی مہارت سے استفادہ کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ایک میڈیایونیورسٹی قائم کررہی ہے جس میں فنون لطیفہ کی تکنیکی اور تربیتی سہولتیں موجود ہوں گی۔جاپان کے سفیر نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ جاپان ،پاکستان کے ساتھ تعلیم، کھیل اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کاخواہشمندہے۔