بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکارہیں۔عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں،ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
When ldrs in Israel & India show a moral bankruptcy in their readiness to annex occupied West Bank & IOK in defiance of int law, UNSC resolutions & their own Constitution for votes, don't their ppl feel a sense of outrage & wonder how far they will go simply to win an election?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 9, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے کہا کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکارہیں، یہ حکمران الیکشن جیتنے کیلئے کس حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے اوربھارت مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے، اسرائیل اوربھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں،عالمی اوران کے اپنے آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں پر سے یہ نہیں پوچھتے کہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے کیا کر رہے ہیں،ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔