فضل الرحمان میاں صاحب کوسیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔ فوادچوہدری
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان میاں صاحب کوسیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔عدالت کو بتایاگیاضمانت نہ ملی تونوازشریف کی جان کوخطرہ ہے۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ” نواز شریف تو اتنے بیمار تھے سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے۔ ، ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا اور اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمن وہاں پہنچے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں ، عدالتوں کو اس کا نوٹس لیناچاہئے“۔