بھارت میں ہندﺅ انتہا پسندﺅں کی غندہ گر دی عروج پر
بھارت میں ہندﺅ انتہا پسندﺅں کی غندہ گر دی عروج پر ۔بھارتی ریاست آ سام میں ہندﺅں انتہا پسندﺅں نے بزرگ مسلمان شہری کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا یا کیچڑ میں بٹھا کر حرام جانور کا گوشت کھانے پر بھی مجبور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست آسام ک میں 68سالہ بزرک شہری شوکت علی نا می شخص کو ہندﺅ انتہا پسند اور تنگ نظر بھارتیوں نے گائے کا گوشت بیچنے کے الزام میں بری طرح تشدد کا نشانہ بنا یا اور برزگ شہری کو کیچڑ میں بٹھا کر حرام جانور کا گوشت کھانے پر بھی مجبور کیا گیا۔انتہا پسندوں نے شہری پر گائے کا گوشت فروخت کا بے بنیاد الزام لگا کر خود ہی عدالت لگا کر فیصلہ کرنے لگے۔ بے بسی اور لاچارگی کے مارے مسلم عمر رسیدہ شخص کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔تشدد کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا اوربزرگ شہری کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔