حکومت کاکرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے پاکستان میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو جاری کئے گئےہرقسم کے ویزوں کی مدت میں رواں ماہ کی30 تاریخ تک توسیع دینے کااعلان
حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے پاکستان میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو جاری کئے گئے ہر قسم کے ویزوں کی مدت میں رواں ماہ کی30 تاریخ تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ فیصلہ غیر ملکیوں کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ ہدایات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہیں۔وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکی شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔