غزہ ۔۔حماس نے یحییٰ النسوار کی قیدیوں سے متعلق پیشکش کی حمایت کردی
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کی قیادت نے یحییٰ النسوار کی قیدیوں سے متعلق پیشکش کی حمایت کردی۔اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے ترجمان حازم قاسم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یحییٰ السنوار کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے جو فارمولہ پیش کیا گیا ہے اس پرجماعت کی پوری قیادت کا اتفاق ہے، اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے لیے ایک نئی ڈیل کی پیش کش پرحماس کو کوئی اعتراض نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یحییٰ السنوار کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے کی گئی پیش کش نے اسرائیل کو ایک اور موقع دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں قید اپنے فوجیوں کی رہائی کی راہ ہموار کرے۔ترجمان نے کہا کہ حماس نے انسانی بنیادوں پر اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے کی ایک نئی اور لچک دار پیش کش کی ہے۔ اب گیند اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں حماس ر رہنمایحییٰ السنوار نے ایک انٹرویو میں اسرائیل کو پیش کش کی تھی کہ وہ جیلوں میں قید عمر رسیدہ اور بیمار، بچوں اور خواتین کو رہا کرے اور اس کے بدلے میں حماس غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کو رہا کردے گا۔mk