کراچی:انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی
کراچی(صباح نیوز)کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا اور اب معیشتیں بھی اس سے متاثر ہونا شروع ہو چکی ہیں تاہم پاکستان میں کئی روز کے بعد ڈالر سستا ہو اہے تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 76 پیسے سے کم ہو کر 167 روپے 60 پیسے کا ہو گیاہے۔