سعودی عرب سے غیرملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کی تیاری شروع

ریاض: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے مملکت میں پھنسے غیرملکیوں کو واپس ان کے وطن بھیجنے کی تیاری شروع کر دی۔ اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن گاکا نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے تحت سعودی عرب میں صرف فیری فلائٹ اور خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی ۔ فیری پروازیں چلانے کیلئے پی آئی اے کو بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جو بھی پروازیں سعودی عرب آئیں گی وہ کورونا کے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گی۔ سعودی ایوی ایشن گاکا کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار ہونے سے قبل مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ ہوگی گی اور مسافروں کے طیارے میں بیٹھنے سے پہلے میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی قرار ہوگا۔ ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کسی مسافر کو بخار یا کھانسی ہوئی تو وہ جہاز میں سوار نہیں ہوسکے گا، جہاز میں تمام مسافروں کے پاس ماسک، گلوز ، تھرمامیٹر اور سینیٹائزر لازمی ہونا چاہیے۔