کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ اختتام پزیر
08 اپریل 2021:دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس پر اختتام پذیر ہو گئی۔ اس سلسلے میں اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی ائیر کموڈور علی نعیم ظہور، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مصحف تھے۔ پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی نے بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔ دیگر شریک مہمانان ِ گرامی میں ائیر وائس مارشل (پائلٹ) / سٹاف عود عبداللہ الزہرانی ڈیفنس اتاشی سعودی عرب، کرنل والن ڈیوڈ ائیر اتاشی امریکہ، بحرین، مصر اور اردن کے مبصرین بھی شامل تھے۔