لندن: میانمار کے سفیر کو سفارتخانے سے نکال دیا گیا، رات کار میں گزاری
لندن: برطانیہ میں میانمار کے سفیر کا کہنا ہے کہ فوجی حکومت نے انہیں لندن میں قائم سفارتخانے سے فارغ کرکے ان کا داخلہ بند کردیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سبکدوش کر دیے جانے والے سفیر چاؤ زوار مِن نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں اپنی حکومت سے نظربند رہنما آنگ سان سوچی اور سابق صدر کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا کس کے بعد فوجی حکام نے انہیں واپس وطن طلب کر لیا تھا۔برطانوی حکومت نے میانمار کی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ ڈومینِک راب نے کہا کہ وہ سبکدوش کردیے جانے والے سفیر کی ہمت اور حوصلے کی قدر کرتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں میانمار کے سفیر کو سفارتخانے میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر