کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی:سنیپ چیٹ کی مشہور7 شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی
سعودی عرب کی وزارت تجارت نے کرونا پر قابو پانے کے لیے وضع کردہ ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سنیپ چیٹ کی سات مشہور شخصیات کے کیس وزارت داخلہ کو بھجوا دیے۔ وزارت تجارت نے سات تجارتی اداروں پر پابندیاں لگا رکھی تھیں۔ چار مشہور خواتین اور تین معروف شخصیات نے متعلقہ تجارتی اداروں کے عوامی پروگراموں میں شرکت کرکے سماجی فاصلے کی پابندی اور بھیڑ بھاڑ سے ممانعت کی خلاف ورزی کی۔مشہور شخصیات نے گھڑیوں، ملبوسات، فرنیچر کے شو رومز اور ریستورانوں نیز کار کی مرمت سینٹر پہنچ کر بھیڑ بھاڑ میں حصہ لیا۔ وزارت تجارت نے خلاف ورزیوں کے معاملات براہ راست وزارت داخلہ کو بھیج دیے۔وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مشہور شخصیات نہ صرف یہ کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئیں انہوں نے عوامی پروگرام میں شرکت کرکے غیر ذمہ دارانہ رویے کا اظہار کیا جبکہ ان کی وجہ سے صحت مسائل میں بھی اضافہ ہوا۔