پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ
سیکریٹری صحت پنجاب نبیل اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سیکریٹری صحت پنجاب نبیل اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، چار ہفتوں میں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔نبیل اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ہمارے پاس آٹھ ہزار مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، پنجاب میں اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بڑھا رہے ہیں۔ نبیل اعوان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے حکومت کو مکمل لاک ڈائون کی تجویز دی ہے، حکومت نے فیصلہ کیا کہ اس اسٹیج پر مکمل لاک ڈائون کی طرف نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈائون کی تجویز حکومت کو دے چکے ہیں۔