عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے
اداکار عمران عباس آج کل ترکی میں موجود ہیں اور اس معروف تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں سے ملاقات کررہے ہیں،اداکار ہر سال رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہیں تاہم اس بار وہ ترکی سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن کاحصہ بننے جارہے ہیں ۔ اس شو کو ‘ای میکس میڈیا پروڈکشن’ تیار کررہا ہے اور یہ ایک مقامی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔عمران عباس استنبول سے شو کی میزبانی کریں گے ،جبکہ پاکستان میں اسی ٹرانسمیشن کے دیگر حصوں کی میزبانی ریما خان کریں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ اداکار عمران عباس انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ترکش اداکاروں کے ساتھ بنائی ہوئی تصاویربھی شئیر کرتے نظر آرہے ہیں۔