اسپنرز کو کھیلنے میں بہتری لانا ہوگی،مصباح الحق

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناہے کہ کسی بھی سیریزمیں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔ جنوبی افریقا کی مشکل کنڈیشنزمیں پاکستان کی ینگ ٹیم کی فتح قابل تعریف ہے تاہم مڈل اور لوورآرڈر بیٹنگ میں امپروو کرنا ضروری ہے۔ اگلے تین ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہیں اس لیے اسپنرزکو کھیلنے میں بہتری لانا ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ون ڈے سیریزکے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں کہاکہ کسی بھی سیریزمیں کامیابی سے ٹیم کی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ جنوبی افریقا کی مشکل کنڈیشنزمیں ہماری ینگ ٹیم کی فتح قابل قدرہے لیکن مڈل اور لوورآرڈربیٹنگ میں امپروو کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہیں جس کے پیش نظراسپنرزکا سامنا کرنے میں بہتری لانا ہوگی۔ اسپنرزکو بھی پرفارمنس بہترکرنا ہوگی۔ شاداب خان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں۔ بابراعظم کی کپتانی میں ہرمیچ کے ساتھ بہتری اوران کی ذاتی پرفارمنس میں بھی نکھارآرہاہے۔ فخرزمان کا اپنا اسٹائل ہے وہ ایک میچ ونرہے۔ سرفرازاحمد مڈل آرڈر میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلا،انہیں کھلانے کا فیصلہ