کرکٹر فواد عالم کی اداکاری کے میدان میں نئی اننگ
فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اب اداکاری کے میدان میں اپنے جلوے دکھانے کا ارادہ کرلیا۔ نئی ویب سیریز خود کش محبت کا ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی۔ ایکشن ایڈونچر اور رومانس سب ملے گا فواد عالم کی اس نئی فلم میں جس میں وہ جنونی عاشق کے روپ میں جلوہ گرہو رہے ہیں۔ ویب سیریز میں فواد عالم نے جم کر اداکاری دکھائی ہے جو ان کے پرستاروں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بن گئی ہے۔ کرکٹ کے میدانوں میں چھکے چوکے مارنے والے فواد عالم کی اس رومنٹک ویب سیریز کو بہت جلد جاری کیا جارہا ہے