پاکستان اور چین کا عالمی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد : پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی فورمز پر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے اہم اور بڑے مفادات کو سپورٹ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اقوام متحدہ کےامورسے متعلق مشاورت اجلاس ہوا ، مشاورتی اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد کیا گیا ، ڈی جی یواین دفترخارجہ اور ڈی جی برائےانٹرنیشنل آرگنائزیشن چین کے وفود نے قیادت کی۔ اقوام متحدہ سےمتعلق پاک چین مشاورت کے تیسرے دور کا مشترکہ بیان جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں سفارتخانوں،یواین نیویارک وجنیواآفسزکےافسران بھی شریک ہوئے، جس میں اقوام متحدہ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی امورمیں یواین کی ہمہ گیریت،مرکزی کردارکاتحفظ کیاجائےگا، اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی فورمز پر تعاون مضبوط بنایا جائے گا۔