لاہور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

لاہور: فائر فائٹرز کی محنت رنگ لے آئی، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح لاہور کے صنعتی علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کمیکل فیکٹری میں آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فائراینڈریسکیوٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا، امدادی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد آٹھ گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کارروائیوں میں پینتیس ریسکیوراور12ایمرجنسی وہیکل فائر آپریشن میں مصروف عمل رہے، خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری میں رکھے کمیکل ڈرم دھماکوں سے پھٹتے رہے جس کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، عوام الناس کو آتشزدگی سے متاثرہ علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ کمیکل دھوئیں کے باعث رہائشی افراد کو سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔