وزیراعظم کی ہاؤسنگ شعبے میں کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
لاہور : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں،عوامی ریلیف کے عمل کو تیز کرنے اور ہاؤسنگ شعبے میں کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ، جس میں عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی معاملات سمیت قبضہ مافیا،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پر وزیراعظم کوبریفنگ دی اور رمضان ریلیف پیکج پر آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں تمام اضلاع کےلئے ترقیاتی پیکیجزدیے جارہےہیں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو خصوصی طورپرفوکس کیاجارہا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کےخاتمے کےلئےوزراکوبھی ٹاسک سونپےہیں، رمضان میں سستی اشیاکی فراہمی کیلئےپیکیج دےرہےہیں، رمضان میں عوام کو 2018کی قیمتوں پراشیاکی فراہمی کی جائےگی۔