نواز شریف خواہش ظاہر کریں، 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات جاری کریں گے: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت چلنا شروع ہو گئی،رمضان پیکج ایک دو روز میں آ جائے گا،10 لوگوں کو چینی اسکینڈل میں گرفتار کیا ہے،31 شوگر مل کو نوٹس دئے ہیں، عمران خان کے لیے اپوزیشن نہیں مہنگائی چیلنج ہے،اپوزیشن ٹھس ہو گئی ہے،جہانگیر ترین سمیت سب کو انصاف ملے گا،عدالتیں انصاف کرنے میں آزاد ہیں۔ جس دن نواز شریف پاکستان آنے کا کہے، چوبیس گھنٹوں میں ان کے دستاویزات پوری کروں گا، یہ میرا وعدہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایف آئی اے کراچی کے دفتر کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید کا مذید کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر گر گئی ہے۔ ملک میں گھر بن رہے ہیں۔ اسلام آباد میں 4 ہزار فلیٹ کا افتتاح کیا ہے۔ ایف آئی اے کی کارکردگی دیکھی ہے۔ایف آئی اے میں بھی مزید بہتری لائیں گے۔ ایف آئی اے نے منی لاڈرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ پی آئی اے کے 57 کیسز کی ایف آئی اے میں تحقیقات چل رہی ہے۔مجھ پر بہت پریشر ہے، سب کی ایف آئی اے میں کام کرنے کی خواہش ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ یومیہ نادرا کے کارڈ بن رہے ہیں۔مجھے ویزہ دینے سے کسی نے انکار نہیں کیا،میں نے پہلے کہا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو شدید نقصان پہنچا ہے۔میں عمران خان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا۔ پیپلزپارٹی مثبت سوچ رکھنے والی جماعت ہے۔ن لیگ نے افواج کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اب اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہزاد اکبر منی لانڈرنگ اور چینی اسکینڈل کو دیکھ رہے ہیں۔میں ایک دن بھی ویزہ تاخیر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔یوٹیلیٹی اسٹور پر چیزیں مل رہی ہے۔پاسپورٹ دس سال کا کر دیا ہے۔ای پاسپورٹ جون سے پہلے آ جائے گا۔ویزے سب کے لگ رہے ہیں۔میں نے کسی کو ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔ای سی ایل میں داخل لوگ دستخط کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جس دن نواز شریف پاکستان آنے کا کہے، چوبیس گھنٹوں میں ان کے دستاویزات پوری کروں گا، یہ میرا وعدہ ہے۔