قومی اسمبلی میں سعد رفیق کے حکومتی بنچز پر فواد چوہدری سے راز و نیاز

Apr 09, 2022 | 13:10

اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما سعد رفیق حکومتی بنچز پر آگئے اور فواد چوہدری اور شفقت محمود سے گپ شپ کرنے لگے۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا اور آدھا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ وقفے کے دوران خواجہ سعد رفیق وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شفقت محمود سے گپ شپ کے لیے حکومتی بنچز پر آگئے۔ خواجہ سعد رفیق فواد چوہدری کی نشست پر آئے اور انہیں نشست سے اٹھاکر الگ نشست پر بیٹھ گئے۔ دونوں کے درمیان گفت و شنید جاری رہی۔ بلاول بھٹو بھی چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کا شکریہ ادا کرنے ان کی نشست پر پہنچ گئے۔

مزیدخبریں