عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے ہی وفاقی وزرا نے اپنا سٹیٹس تبدیل کردیا

Apr 09, 2022 | 23:31

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزراکی تقریروں کا سلسلہ جاری ہے،عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے ہی وفاقی وزرا نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپنا سٹیٹس تبدیل کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹر اکاﺅنٹس پر خود کو سابق وزیر لکھ دیاجبکہ فوادچودھری نے پہلے سابق وزیر لکھا کچھ دیر بعد دوبارہ وزیر کردیا۔

مزیدخبریں