روٹ کے ارد گرد کا علاقہ مکمل سیل ہو گا
جی ٹی روڈ پر لیگی کارروان کیلئے ٹریفک پلان کے مطابق عملدرآمد شروع کردیا گیا، ریلی کی گزرگاہوں کے ارد گرد علاقہ مکمل سیل، عوام کو ٹریفک کیلئے متبادل راستے دئیے جارہے ہیں، لیگی کارروان کے راستے پر مختلف مقامات پر کالجز میں ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے ہیں، اسلام آباد میں ایس ایس پی، ایس پی ٹریفک، چار ڈی ایس پیز اور تئیس انسپکٹرز سمیت چھ سو ٹریفک اہلکاروں نے ڈیوٹی سنبھال رکھی ہے، فیض آباد تک پچیس سو اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیںراول ڈیم چوک سے فیض آباد تک مری روڈ ٹریفک کے لیے بند جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بھی بند رکھی گئی ریلی کی وجہ سے متبادل راستوں راول روڈ، سید پور روڈ، پشاور روڈ، کانوائے روڈ، فورٹ روڈ، ائیر پورٹ روڈ، اور صادق آباد روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔ دوسری جانب نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے بارہ سو اہلکار موجود ہیں۔