بارشوں کا زور آج ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں رہے گا۔

ملک میں مون سون بارشیں جاری ہیں، بارشیں اور اسلام آباد ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، فاٹا، کشمیر ، گوجرانوالہ ، پشاور میں ہونگی، پنجاب کے جنوبی علاقے گرم رہیں گے، جبکہ کراچی میں بھی بوندا باندی کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بارش ہوئی، جس میں کے پی کے اور اسلام آباد بھی شامل تھے، سب سے زیادہ بارش بالا کوٹ میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ادھر ملک کے جنوبی علاقوں ، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت دلبدین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔