پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی کرکٹ سیریز ایک عرصے سے تعطل کا شکار

پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی کرکٹ سیریز ایک عرصے سے تعطل کا شکار ہے بی سی سی آئی نے پاکستان سے8سال میں 6باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔یاد رہے کہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی بورڈ کو نوٹس بھجوائےاور اب ہرجانہ وصول کرنے کیلیے قانونی چارہ جوئی کی تیاری ہو رہی ہے ۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی کسی ٹیم کی بھی بھارت میں شیڈول ایونٹ میں شرکت سیکیورٹی خدشات سے دو چار ہےلہذا پاکستان نےمیزبانی بھارت کے بجائے کسی اور ملک کو دینے کا مطالبہ کر دیا۔