نااہلی کےبعد نواز شریف نے لاہور کا سفر شروع کردیا
سابق وزیراعظم نواز شریف کا نااہلی کے بعد پہلی بار سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ،،، جی ٹی روڈ پر لاہور تک لاکھوں کارکن موجود، نواز شریف بڑے کارروان کو لے کر لاہور آرہے ہیں
پنجاب ہاؤس سے نکلے والے قافلے کی پہلی منزل جہلم ہے، اس دوران بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا، سابق وزیراعظم اپنے خطابات سے لہو گرمائیں گے،، لیگی ریلی دوسرے روز پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالے گی، سرائے عالمگیر‘ کھاریاں‘ لالہ موسیٰ‘ گجرات‘ وزیرآباد میں بھرپور استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں نوازشریف کے قافلے کا استقبال غلام دستگیر خان، وفاقی وزیر خرم دستگیر خان سمیت دیگر رہنما کریں گے، حافظ آباد روڈ سے وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، اور ممبران پنجاب اسمبلی اپنے اپنے قافلوں کے ہمراہ ریلی میں شامل ہونگے، کامونکی ٹول پلازہ پر سیالکوٹ کے قافلے شامل ہونگے،،
نواز شریف کی ریلی تیسرے دن داتا دربار پر پہنچ کر ختم ہو گا، جہاں سے سابق وزیراعظم جاتی عمرہ چلے جائیں گے۔