تیمر گرہ: دہشت گردوں کا سفایا کرتے ہوئے ایک میجر اور 3 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ملک بھر میں فساد کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشن درالفساد جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ شیروٹکئی میں آپریشن کیا ، اس دوران دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کی گئی ، جہاں دہشتگردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی ، جبکہ دو میں سے ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، جس کے نتیجے میں انٹیلی جنس ایجنسی کے میجر علی سلمان اور تین سپاہی شہید ہوگئے ،جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد فائرنگ سے مارا گیا ، جبکہ ایک کو فورسز نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا ،، شہدا میں حوالدار غلام نذیر ، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم بھی شامل ہیں ،