وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے قافلے کو الوداع کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے کو الوداع کیا۔اس سے قبل پنجاب ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں لیگی قیادت نے ریلی کے روٹ کے حوالے سے مشاورت کی۔ن لیگ کی جانب سے بدھ کا روزنوازشریف سے اظہار یکجہتی کا دن قرار دیاگیا۔نجی ٹی وی نے انٹیلی جنس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی اس ریلی کو اسلام آباد سے لاہور پہنچنے میں 4 سے 6 دن لگیں گے۔ایک حکومتی عہدیدار کے مطابق خفیہ ایجنسی کی رپورٹ میں انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ریلی کے لیے دیئے جانے والے 2 روزہ شیڈول کے بجائے نواز شریف کے کاروان کے لیے پلان کیے گئے استقبالیہ پروگرامز کے نتیجے میں ریلی کو مکمل ہونے میں 4 سے 6 روز لگ جائیں گے۔