ریلی کیساتھ جانا چاہتی تھی والد نے روک دیا :مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اپنے باپ کے قافلے میں شریک ہونا چاہتی تھی اور ان کے ساتھ لاہور جانے کی خواہش مند تھی.جس کیلئے میں نے اجازت چاہی تو مجھے حکم ملا کہ آپ ایک دن پہلے لاہور کیلئے روانہ ہو جائیں .مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے اصرار پر نواز شریف نے کہا کہ یہ باپ کا حکم ہے . جس پر میں خاموش ہو گئی۔