اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کی ریلی رکوانے کی درخواستیں خارج کردیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر نکالی جانے والی ریلی رکوانے کی دو درخواستیں خارج کردی گئیں۔بدھ کوجسٹس عامر فاروق نے عثمان سعید بسرا اور پروفیسر وحید کمال کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا اور وہ ایک سیاسی جماعت کی قیادت کرتے ہوئے ریلی نکال رہے ہیں اس لئے ان کی ریلی کو روکا جائے۔عدالت نے درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد ابتدائی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا جس کے بعد جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں خارج کردیں۔