وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو رخصت کیا
Montage
لاہور روانگی سے پہلے پنجاب ہاؤس میں اہم بیٹھک لگی،، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی کابینہ کے اراکین ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت لیگی رہنماؤں نے شرکت کی،،، اس موقع پر نواز شریف کی لاہور روانگی سے متعلق بات چیت کی گئی،،، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے ٹیلی فون پر اہل خانہ سے گفتگو بھی کی، شہباز شریف، اور مریم نواز نے نیک خواہشات اور خیریت کی دعا کی،،، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو پنجاب ہاؤس سے رخصت کیا،،، گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے وہ شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار سے بغل گیر بھی ہوئے
روانگی کے موقع پر لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بدستور وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔ شہباز شریف پاکستان کی شان، پنجاب کی جان ہیں انہوں نے صوبے کو رول ماڈل بنایا،،، شہباز شریف نے ابھی مزید کام کرنے ہیں،،، نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی دس ماہ تک بطور وزیراعظم خدمات سرانجام دیں گے، شاہد خاقان عباسی مخلص اوردیرینہ کارکن ہیں، لیگی رہنما اور وزراء شاہد خاقان عباسی سے مکمل تعاون کریں،،، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر جارہے ہیں اس کے پیچھے کوئی مقاصد نہیں، سابق سینیٹر جعفر اقبال نے نوازشریف کی روانگی کےوقت دعا بھی کرائی۔
۔