حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے کوشاں ہے۔ شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے کوشاں ہے، فاٹا کے ترقیاتی منصوبے حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت فاٹا کو ملک کے دیگرعلاقوں کے برابر لانے کی کوشش کر رہی ہے، فاٹا کے ترقیاتی منصوبے حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔