عابد شیر علی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو یہودیوں کے سردارسے ہی تشبیہہ دے ڈالی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے موقع پر جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزرا اپنے قائد سے وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں وہیں وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا اور نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک شعر ٹویٹ کر ڈالا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں عابد شیرعلی نے ایک سنگین غلطی کرتے ہوئے نواز شریف کی تصویر کے ہمراہ ایک شعر لکھا جس میں کہا گیا کہ۔۔۔پہلے للکار رہے تھے کہ کہاں ہے مرحب جب وہ میدان میں آیا تو بُرا مان گئے۔ وزیر مملکت عابد شیرعلی کوشاید اس بات کا علم نہیں کہ شعر میں جس مرحب کا ذکر کیا گیا وہ اسلام کے ابتدائی زمانے میں یہودیوں کا سورما تھا۔جسکو غزوہ خیبر میں خلیفہ راشد چہارم حضرت علی کرم اللہوجہہ نے دو ٹکرے کر کے جہنم واصل کیا تھا۔