کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب کے انسانی حقوق پر تشویش کا اظہار کرنے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہ

Aug 09, 2018 | 09:28

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب کے انسانی حقوق پر تشویش کا اظہار کرنے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے،مونٹریول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا ’کینیڈا ہمیشہ بھرپور اور واضح انداز میں نجی اور سب کے سامنے انسانی حقوق کے سوال پر بولتا رہے گا۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ خراب تعلقات نہیں چاہتے۔ کینیڈا تسلیم کرتا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کے معاملے پر کافی کام کیا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فریلینڈ کی سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے تاکہ اس معاملے کو حل کیا جا سکے، سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور سعودی عرب نے کہا ہے کہ ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور کینیڈا کو معلوم ہے کہ اپنی بڑی غلطی کی درست کرنے کے لیے کیا کرنا ہے۔

مزیدخبریں