اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد کی احتساب عدالت دو میں العزیزیہ اورفلیگ شپ نیب ریفرنسز کی سماعت جج ملک ارشد نے کی۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس احتساب عدالت دو میں ٹرانسفر کر دیا ہے۔ العزیزیہ اور فیلگ شپ ریفرنس میں ملزمان کی تعداد تین ہے۔ حسن اور حسین نواز اشتہاری ہیں ایک ملزم نوازشریف جیل میں ہیں۔ نوازشریف کو سیکیورٹی خدشات ہیں اس لیے انہیں ابھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح جاری ہے۔ میں آئندہ جمعے تک جرح کے لئے موجود نہیں ہوں گا۔ ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستوں کی وجہ سے مصروف ہوں۔ بہتر ہو گا استغاثہ فلیگ شپ میں پہلے واجد ضیا کا بیان ریکارڈر کروا لے۔ میری جگہ کوئی معاون وکیل پیش ہو جائے گا۔ احتساب عدالت نے پیر کو نوازشریف کو ہیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ واجد ضیا کو بھی پیر کو طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت پیر کو ہوگی۔