ملک بھر میں مون سون کی برسات کا سلسلہ جاری
ملک بھر میں مون سون بادلوں کے برسنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں ابر کرم برسنے موسم خوشگوار اور گرمی اور حبس کا زورٹوٹ گیا، دوسری جانب موسم کی خبریں دینےوالوں نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے،آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ، اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے۔
اس دوران مالا کنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، مکران، قلات، ژوب، کراچی، میر پور خاص، ٹھٹہ،حیدر آباد، سکھر،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے،مالا کنڈ، ہزارہ،پشاور، بنوں، کوہاٹ، سرگودھا،راولپنڈی اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔۔