گذشتہ سال ملک میں چائے کی درآمدات میں 5.36 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات میں 5.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2017ـ18 کے دوران پاکستا ن نے چائے کی درآمدات پر 551.881 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا جو مالی سال2016ـ17کے مقابلے میں 5.36 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال2016ـ17 کے دوران پاکستان نے چائے درآمدات پر 523.790 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا تھا۔ مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں چائے کی درآمدات میں 5.91 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2016ـ17 میں 1 لاکھ 94 ہزار 833 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جبکہ مالی سال 2017ـ18میں 1 لاکھ 83ہزار 321 میٹرک ٹن چائے کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔