محمود اچکزئی کو نوازشریف سے ملنے نہیں دیا گیا

اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے اور میاں نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی بھی نوازشریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سینیٹر عثمان کاکڑ کو بھی ملنے کی اجازت نہیں ملی۔